وفاقی اور پنجاب حکومت کی مشاورت مکمل، گورنر پنجاب کا نوٹیفکیشن جاری کرنے کا فیصلہ

 
0
94

اسلام آباد 26 مئی 2022 (ٹی این ایس): حکومت نے 31 مئی سے پہلے بلیغ الرحمان کے بطور گورنر پنجاب نوٹیفکیشن جاری کرنے پر غور شروع کردیا۔ ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت نے گورنر پنجاب کی تقرری کے معاملے پر قانونی ماہرین سے مشاورت مکمل کرلی ہے جس کے بعد بلیغ الرحمان کا بطور گورنر پنجاب نوٹیفکیشن کسی بھی وقت جاری ہونے کا امکان ہے۔ذرائع کے مطابق قانونی ماہرین نے حکومت کو مشورہ دیا ہیکہ صدر کی جانب سے گورنر پنجاب کی ایڈوائس مسترد ہونے پر حکومت گورنرپنجاب کا تقررکسی بھی وقت کرسکتی ہے لہذا صدر کی جانب سے ایڈوائس مسترد کرنے پر حکومت گورنر کا تقرر فوری کردے۔ذرائع کا بتانا ہے کہ گورنرپنجاب کے تقرر کے بعد ہی صوبے میں کابینہ تشکیل پائے گی۔واضح رہیکہ ن لیگ نے بلیغ الرحمان کو پنجاب کا گورنر نامزد کیا ہے اور اس سلسلے میں وزیراعظم نے ایڈوائس صدر مملکت کو بھیجی جسے صدر مملکت نے دو بار واپس بھیج دیا۔