انتخابات کب کرانے ہیں ،فیصلہ جتھے کا سربراہ نہیں ایوان کرے گا، وزیر اعظم

 
0
99

اسلام آباد 26 مئی 2022 (ٹی این ایس): وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ انتخابات کے حوالے سے جتھے کے سربراہ عمران خان کی ڈکٹیشن نہیں چلے گی اور انتخابات کب کرانے ہیں اس کا فیصلہ ایوان کرے گا۔

قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ ہماری عوام نے فیصلہ کرنا ہے کیا ہمیں فتنے کا راستہ روکنا ہے یا اس کی اجازت دے کر ملک کو تباہی کی طرف دھکیلنا ہے۔

وزیر اعظم نے کہا کہ ماضی میں بھی تحریک انصاف کے مارچ میں ایک حاضر سروس افسر پر تشدد کیا گیا تھا اور آج پھر خونی مارچ کا احاطہ کیا گیا۔

شہباز شریف نے کہا کہ مہذب معاشروں میں خونی مارچ کو روکنے کے لیے قانون نافذ کرنے والے ادارے حرکت میں آتے ہیں مگر اس کے برعکس ہم نے بہت احتیاط کیا کہ کسی کی جان نہ جائے مگر جتھے کے سربراہ نے پورے ملک کو نقصان پہنچایا۔