موجودہ الیکشن کمیشن قانونی طور پر سب سے زیادہ طاقتور ہے، بیرسٹر علی ظفر

 
0
448

لاہور جولائی 22(ٹی این ایس): نگراں وزیر اطلاعات بیرسٹر علی ظفر نے کہا ہے کہ موجودہ الیکشن کمیشن قانونی طور پر سب سے زیادہ طاقتور ہے، الیکشن کمیشن کی ہدایات پر من و عن عمل درآمد کیا جارہا ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاہور میں سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا، نگراں وزیر اطلاعات بیرسٹر علی ظفر نے کہا کہ ووٹر بہتر جانتا ہے کہ اس نے ووٹ کس کو دینا ہے، نگراں حکومت غیر جانبدار انداز میں ذمہ داریاں ادا کررہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ شفاف انتخابات کے لیے الیکشن کمیشن کی بھرپور معاونت کررہے ہیں، تین سال کی محنت سے الیکشن ایکٹ 2017 منظور کرایا گیا، نگراں حکومت طویل مدتی فیصلے نہیں کرسکتی، الیکشن نتائج کی بروقت ترسیل یقینی بنانے کے لیے موثر اقدامات کیے گئے ہیں۔نگراں وزیر اطلاعات نے کہا کہ انتخابات کے پرامن انعقاد کے لیے پاک فوج کو آئین کے تحت طلب کیا گیا، ایف اے ٹی ایف میں پاکستان کو بلیک لسٹ ہونے سے بچانے کے لیے اقدامات کیے۔

واضح رہے کہ بیرسٹر علی ظفر کا کہنا تھا کہ ہمیں اپنے آپ کو غیرجانبدار رکھنا ہے، سرکاری ٹی وی پر تمام پارٹیوں کو یکساں وقت دیا جارہا ہے، عوام اپنے آئینی حقوق کا صحیح اور بھرپور استعمال کریں، وقت آگیا ہے کہ ووٹرز کو بھی ایجوکیٹ کیا جائے، میڈیا بھی شفاف انتخابات کے لیے اپنا کردار ادا کرے۔بیرسٹرعلی ظفر کا کہنا تھا کہ قانون سب کے لئے برابر ہے اور عدالتی فیصلے پر عمل درآمد کرانا ہے ، نیب کی ٹیم سزا یافتہ افراد کی گرفتاری کےلئے سرگرم ہے۔