ون ڈے کرکٹ میں تیزترین 1ہزار رنز بنانے کا ریکارڈ فخرزمان نے اپنے نام کرلیا

 
0
1036

بولاوائیو جولائی 22(ٹی این ایس): پاکستان کے اوپننگ بلے باز فخر زمان نے ویسٹ انڈیز کے سابق کھلاڑی سر ویوین رچرڈز کا ریکارڈ توڑ کر ایک روزہ کرکٹ میچ میں تیز ترین 1 ہزار رنز بنانے کا ریکارڈ سہرا اپنے سر سجالیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کے مایہ ناز نوجوان بلے باز فخر زمان نے دنیائے کرکٹ کے نامور ویسٹ انڈین بلے باز سر ویوین رچرڈز کا ایک روزہ کرکٹ میچ میں تیز ترین 1 ہزار رنز بنانے کا ریکارڈ اپنے نام کرلیا ہے۔

پاکستان کے اوپنر بلے باز فخر زمان کی جانب سے تیز ترین 1 ہزار رنز کا ریکارڈ اپنے کیریئر کے 18ویں میچ کے دوران زمبابوے کے خلاف 20 رنز بناکر اپنے نام کیا۔خیال رہے کہ اس سے قبل تیز ترین ایک ہزار رنز بنانے کا ریکارڈ ویسٹ انڈیز کے بلے باز سر ویوین رچرڈز، پاکستان کی شان بابر اعظم اور انگلینڈ کے سابق کپتان کیون پیٹرسن کے پاس تھا، جنہوں نے 21 میچز میں 1 ہزار رنز بنائے تھے۔دوسری جانب سے قومی کرکٹ ٹیم کے بہترین کھلاڑی فخر زمان نے زمبابوے خلاف کھیلے جانے والے میچز میں ایک اور عالمی ریکارڈ کا سہرا اپنے سر سجایا کر پانچ ون ڈے میچز کی سریز میں 471 رنز بناکر سب سے زیادہ رنز بنانے کھلاڑی بھی بن گئے ہیں۔

یاد رہے کہ پانچ ون ڈے میچز کی سریز میں سب سے زیادہ رنز بنانے کا عالمی ریکارڈ زمبابوے کے بلے باز ہیملٹن مساکدزا کے پاس تھا جنہوں نے 467 رنز بنائے تھے۔خیال رہے کہ پاکستان اور زمبابوے کے درمیان کھیلے جانے والے چوتھے ایک روزہ میچ میں قومی ٹیم کے اوپننگ بلے باز فخر زمان اور امام الحق نے پہلی وکٹ پر 304 رنز بنا کر طویل ترین شراکت کا نیا عالمی ریکارڈ بنایا تھا۔فخر زمان نے اسی میچ میں سعید انور کا 194 رنز کا ریکارڈ توڑ کر210 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیل کر ڈبل سینچری بنانے والے پہلے پاکستانی جبکہ دنیا کےچھٹے کھلاڑی ہیں۔