سرفراز احمد عمرے کیلئے سعودی عرب پہنچ گئے

 
0
148

پاکستان کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹر سرفراز احمد عمرے کی ادائیگی کے لیے سعودی عرب پہنچ گئے۔

ذرائع کے مطابق سرفراز احمد اپنے اہل خانہ کے ساتھ عمرے کی ادائیگی کے لیے گئے ہیں۔

عمرے سے واپس آکر سرفراز احمد پی ایس ایل میں اگلے ماہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی کپتانی کریں گے۔

یاد رہے کہ نیوزی لینڈ کیخلاف ٹیسٹ سیریز میں سرفراز احمد کو پلیئر آف دی سیریز کا ایوارڈ دیا گیا تھا۔