پاکستان اور آئرلینڈ کے درمیان پہلا ٹیسٹ آئندہ برس 11 سے 15 مئی تک کھیلا جائیگا

 
0
1185

لاہور دسمبر 2(ٹی این ایس) پاکستان اور آئرلینڈ کے درمیان پہلا ٹیسٹ آئندہ برس 11 سے 15 مئی تک کھیلا جائیگا،آئرش بورڈ نے تاریخی ٹیسٹ کے لئے بلفاسٹ کے بجائے ڈبلن کے قریبی شہرکاانتخاب کیاہے۔انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے اس سال آئرلینڈ اورافغانستان کو ٹیسٹ اسٹیٹس دیاتھا۔ جس کے بعد ٹیسٹ کھیلنے والے ملکوں کی تعداد 12ہوگئی۔ پاکستان نے آئرش بورڈ کی درخواست پر ان کی ٹیم کے ساتھ اولین ٹیسٹ کھیلنا منظورکرلیا تھا۔ پاکستان ٹیم مئی 2018ء کے اختتام پر 2ٹیسٹ کی سیریز کھیلنے انگلینڈ جائے گی۔اس سے قبل آئرلینڈ کے خلاف ایک ٹیسٹ 11سے 15مئی تک کھیلا جائے گا۔ آئرش بورڈ نے اپنی تاریخ کے اولین ٹیسٹ کے لئے بلفاسٹ یا ڈبلن کے بجائے مالاہائیڈ کا انتخاب کیاہے۔آئرش ٹیم تاریخی ٹیسٹ مالاہائیڈ میں پاکستان کے خلاف کھیل کرٹیسٹ ممالک میں باقاعدہ شمولیت اختیارکرلے گی۔