سابق چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی کے مقرر کردہ چاروں مشیر سبکدوش ہوگئے

 
0
482

لاہور، ستمبر 08(ٹی این ایس): شعیب اختر، صلاح الدین صلو، شکیل شیخ اور ایزد سید کو نجم سیٹھی نے اپنے دور میں مشیر مقرر کیا تھا جنہیں اب سبکدوش کردیا گیا ہے۔احسان مانی کے چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) بننے کے بعد سابق چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی کے مقرر کردہ چاروں مشیر سبکدوش ہوگئے ہیں،سابق فاسٹ بولر شعیب اختر، سابق چیف سلیکٹر صلاح الدین صلو اور پاکستان کرکٹ میں بااثر سمجھے جانے والے شکیل شیخ بھی فارغ ہو گئے ہیں،پی سی بی کے مطابق صلاح الدین صلو کو ملازمت سے فارغ کردیا گیا ہے،وہ کراچی میں گزشتہ پانچ سال سے تعینات تھے،اس کے علاوہ سابق چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی کے ایک اور مشیر ایزد سید کے معاہدے کو بھی معطل کردیا گیا ہے،پی سی بی نے نجم سیٹھی کے مشیروں کی برطرفی کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا ہے۔