اسلام قبول کرنا میرے لئے خوش بختی ہے،حضرت محمد ؐعظیم انقلابی لیڈر ہیں‘ مانڈلا منڈیلا

 
0
918

لاہور نومبر 2(ٹی این ایس) جنوبی افریقہ کے رکن پارلیمنٹ اور سابق صدر نیلسن منڈیلا کے پوتے مانڈلا منڈیلا نے کہا ہے کہ اسلام قبول کرنا میرے لئے خوش بختی ہے،پاکستان آنا اور ختم نبوت کانفرنس میں شرکت کرنا میرے لیے اعزاز ہے، اسلام امن پسند دین ہے اور حضرت محمدؐ عظیم انقلابی لیڈر ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے تحریک منہاج القرآن کے زیر اہتمام مینا رپاکستان پر منعقدہ تاجدار ختم نبوت کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے مزید کہا کہ کشمیریوں کو حق خود ارادیت ملنا چاہیے، جبکہ فلسطینی مسلمانوں کو بھی آزادی ملنی چاہیے۔انہوں نے کہا کہ اسلام امن پسندی کا دین ہے ، ہمیں نبی کریم ؐ کی تعلیمات کو عام کرنا ہوگا ۔