محمد حفیظ کے غیر قانونی ایکشن کی درستگی پر کام شروع نہ ہوسکا

 
0
315

لاہور دسمبر 2(ٹی این ایس) قومی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر محمد حفیظ کے غیر قانونی ایکشن کی درستگی پر کام شروع نہ ہوسکا۔ بتایا گیا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے سابق کپتان محمد حفیظ کو قائداعظم ٹرافی کا سپرایٹ مرحلہ کھیلنے کی ہدایت کر دی۔جبکہ دوسری جانب محمد حفیظ کسی ماہر کے زیر نگرانی ایکشن پر کام کرنے کے خواہشمند ہیں۔ پروفیسر کے کیس میں بورڈ تاحال ریویو کمیٹی کی تشکیل سے آگے نہ بڑھ سکا۔ آئی سی سی نے 16 نومبر کو بالنگ ٹیسٹ میں ناکامی پر قومی آل راؤنڈرکو گیند بازی سے روک دیا تھا۔ ماضی میں ایکشن رپورٹ ہونے اور پی سی بی کی بے رخی پر آف سپنر سعید اجمل بھی قومی ٹیم میں جگہ برقرار نہ رکھ سکے تھے۔