پاک فوج کورونا وائرس سے پیدا ہونے والی صورتحال سے نمٹنے کے لیے تیار ہے، آئی ایس پی آر

 
0
286

راولپنڈی مارچ 17 (ٹی این ایس): پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاک فوج کورونا وائرس سے پیدا ہونے والی صورتحال سے نمٹنے کے لیے تیار ہے۔

قومی سلامتی کمیٹی کے فیصلوں کے مطابق پاک فوج کی میڈیکل سہولیات وبا کا مقابلہ کرنے کے لیے تیار ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ملک بھر کے فوجی اسپتالوں میں کورونا ٹیسٹ کی سہولیات فراہم کر دی گئی ہیں۔