متحدہ عرب امارات اور اسرائیل معاہدے پر پاکستان کا موقف سامنے آ گیا۔

 
0
20265

اسلام آباد 15 اگست 2020 (ٹی این ایس): ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ یو اے ای اسرائیل تعلقات کی بحالی کے معاہدے کو دیکھا۔

یو اے ای اسرائیل معاہدے کے دوررس نتائج ہوں گے۔ فلسطینیوں کے حق خودارادیت سے اظہاریکجہتی کرتے ہیں۔

اسرائیل سے امن معاہدے اور سفارتی تعلقات قائم کرنے پر فلسطین، ترکی اور ایران کے صدور نے متحدہ عرب امارات کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے دونوں ممالک کے درمیان ہونے والے امن معاہدے کو مسترد کردیا ہے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق فلسطین کے صدر محمود عباس نے حماس کے رہنما سے گفتگو میں اسرائیل اور متحدہ عرب امارات کے درمیان سفارتی تعلقات قائم کرنے کو جارحیت قرار دیتے ہوئے دونوں ممالک کے مابین ہونے والے امن معاہدے کو مسترد کر دیا ہے۔