شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے،اورنج لائن میٹرو ٹرین بارے جلد فیصلہ  سنایا جائے، سپریم کورٹ میں درخواست دائر

 
0
434

لاہور، نومبر17 (ٹی این ایس): وطن پارٹی کے سربراہ بیرسٹر ظفر اللہ خان نے سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں درخواست  دائر کی ہے جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ سپریم کورٹ نے میٹرو ٹرین منصوبے کے بارے میں گزشتہ برس فیصلہ مخفوظ کیا تھا جو تاحال نہیں سنایا گیا، منصوبے کی تکمیل میں تاخیر سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، کیونکہ میٹرو ٹرین کے کچھ حصوں پر کیس عدالت میں ہونے کی وجہ سے تعمیر کا کام التوا کا شکار ہو چکا ہے، انہوں نے استدعا کی کہ شہریوں کی پریشانی کے پیش نظر میٹرو ٹرین منصوبے کے بارے میں جلد فیصلہ سنایا جائے۔