تربت واقع انسانیت سوز،معصوم لوگوں کو بیرون ملک بھجوانے کا جھانسہ دینے والے عناصر کو کیفر کردار تک پہنچائیں گے،وزیرِ اعلیٰ پنجاب

 
0
792

لاہور،نومبر 17 (ٹی این ایس): وزیراعلی پنجاب محمد شہبازشریف نے تربت میں 15افراد کے قتل کو انسانیت سوز واقعہ قرار دیتے ہوئے اسکی شدید مذمت کی ہے اور مقتولین کے لواحقین کو فی کس 10لاکھ روپے مالی امداد دینے کا اعلان کیا ہے ۔

اپنے ایک بیان میں وزیراعلیٰ نے  کہا ہے کہ جن عناصر نے معصوم لوگوں کی زندگیاں چھینی ہیں وہ کسی رعایت کے مستحق نہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ معصوم لوگوں کو بیرون ملک بھجوانے کا جھانسہ دینے والے عناصر کو کیفر کردار تک پہنچائیں گےتاہم پنجاب پولیس اس ضمن میں ایف آئی اے کے ساتھ ملکر ایسے جعلی ٹریول ایجنٹس کا قلع قمع کرے گی۔