سرکاری زمینوں پر ناجائز قبضے کے خلاف ملیر میں احتجاجی مظاہرہ

 
0
301

کراچی،نومبر 17  (ٹی این ایس):  ضلع ملیر کے سرکاری زمینوں پر ناجائز قبضے کے خلاف عمر کالونی، غریب نواز پاڑہ اور ملحقہ علاقوں کے سینکڑوں لوگوں جن میں خواتین بوڑھے بچے اورمرد شامل تھے ڈپٹی کمشنر آفس ضلع ملیر کے باہر سراپا احتجاج ہوئے۔

مظاہرین نے بینر اٹھائے ہوئے تھے جن پر  سرکاری زمینوں پر قبضے چھڑائے جانے کے حق میں نعرے درج تھے۔ احتجاج میں شریک خواتین و بچوں نے ضلع ملیر کے علاقوں میں ناجائز قبضے ختم کروانے اور  ڈی سی اور مختیار کار ابراہیم حیدری کے خلاف شدید نعرے بازی کرتے ہوئے  زمینوں پر قبضے میں ملوث عناصر اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف قانونی کارروائی کا مطالبہ کیا۔