معروف ٹی وی ماڈل کرن بلوچ اور ٹی وی آرٹسٹ بسمہ بلوچ کی پرسرار اموات کے خلاف فنکاروں کا پریس کلب کے سامنے احتجاجی  

 
0
794

نواب شاہ،نومبر 17 (ٹی این ایس): سندھ فنکار ویلفےئر ایسوسی ایشن نواب شاہ کی جانب سے ٹی وی کی معروف ماڈل کرن بلوچ اور فنکارہ بسمہ بلوچ کی پرسرار موت کے خلاف نواب شاہ پریس کلب کے سامنے سینئر فنکار و پروڈیوسر علی حیدر بھٹی کی قیادت میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔

احتجاجی مظاہرے سے علی حیدر بھٹی،رحیم لاشاری،آصف جویو،وسیم مشتاق،خالد نواب شاہی،گل منصور بلوچ،کامران خاصخیلی و دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دونوں فنکاروں کو قتل کیا گیا ہے مگر ان کے قتل کو چھپا یا جا رہا ہے اس شرمناک عمل میں کراچی پولیس اور جناح ہسپتال کے ڈاکٹرز ملوث ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ کرن بلوچ کا تعلق نواب شاہ سے تھا جس کو چھت سے دھکا دے کر قتل کیا گیا ہے اس طرح بسمہ بلوچ کا گلہ دبا کر ہلاک کیا گیا مگر افسوس کہ دونوں فنکاروں کی اموات کو خود کشی ظاہر کی جا رہی ہے انہوں نے بتایا کہ ہمیں شبہ تب ہوا جب دونوں فنکاروں کی تدفین خاموشی سے کی گئی جس سے ہمارے شبے کو تقویت ملی ہے۔

فنکاروں نے سپریم کورٹ و سندھ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس سے اپیل کہ کہ وہ دونوں فنکارہ کے اموات کا سوموٹو نوٹس لیکر انکوائری کا حکم جاری کرے اس موقع پر احتجاج کرنے والے فنکاروں نے انصاف دو انصاف دو کے نعرے لگاتے رہے فنکاروں میں ہاتھوں میں پلے کارڈز و بینرز اٹھا رکھے تھے