گورنر سندھ عمران اسماعیل سے وفاقی وزیر ریلوے اعظم خان سواتی کی ملاقات

 
0
194

اسلام آباد 09 اپریل 2021 (ٹی این ایس): گورنر سندھ عمران اسماعیل سے وفاقی وزیر ریلوے اعظم خان سواتی نے گورنر ہائوس میں ملاقات کی۔ جمعہ کو جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

وفاقی وزیر نے گورنرسندھ کومحکمہ ریلوے اور کراچی سرکلرریلوے سے متعلق کیے گئے اقدامات سے آگاہ کیا۔انہوں نے کہا کہ محکمے میں عوام کو آرام دہ سفر فراہم کرنے کے لئے تمام وسائل کوبروئے کارلایاجارہاہے اور ریلوے کوجدیدخطوط پر چلانے کے لئے بھی بعض اقدامات کیے جارہے ہیں جن کی تکمیل سے عوام کوخوشگوارسفر میسرآئے گا۔

گورنر سندھ نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں ملک درست سمت میں گامزن ہے اور حکومت قومی اداروں میں اصلاحات یقینی بنا رہی ہے۔