ایکسپریس وے پر ناکوں نے شہریوں کو’’ناکوں چنے چبوا‘‘ دیئے

 
0
149

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے ایکسپریس وے پر ٹریفک جام معمول بن گیا ،شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ،فیض آباد کے قریب پولیس ناکے نے شہریوں کا جینا حرام کردیا ،مریضوں کو ہسپتالوں میں لے جانا بھی محال ہو گیا ۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد راولپنڈی ایکسپریس وے پر ٹریفک جام معمول بن گیا ، ایکسپریس وے پر لگائے گئے ناکوں کے باعث شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے اور شہری دفاتر جانے جبکہ مریضوں کو ہسپتال لے جانے میں بھی دشواری کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔عوامی حلقوں نے وزارت داخلہ اور آئی جی اسلام آباد سے اپیل کی کہ وہ مین ایکسپریس وے پر ناکے ختم کریں