بھارت کومنہ توڑ جواب،27فروری یوم للکارکے طور پر منایاگیا

 
0
90

پاک فضائیہ کی جانب سے بھارت کے دو طیاروں کو مار گرانے کے چار برس مکمل ہو گئے27فروری پیر کو ملک بھر میں یوم للکار منایاگیا اس دن کے حوالے سے ملک بھر میںمنعقدہ تقریبات میں پاک فضائیہ کے شاہینوں کو خراج تحسین پیش کیاگیا۔ 27

فروری2019ئ وہ دن جب پاکستان نے بھارت کو انتہائی خطرناک سرپرائز دیا تھا۔پاکستانی تاریخ کا ایک اہم ترین دن جو ہمیشہ پاکستان میں احساس تفاخر اور بھارت میں احساس ندامت کے طور پر یاد رکھا جائے گا۔4 برس قبل27 فروری 2019ئ کو پاک فضائیہ نے پاکستانی فضائی حدود کی خلاف ورزی کرنے والے بھارتی فضائیہ کے 2جہاز مار گرائے اور ایک پائلٹ ابھی نندن بھی گرفتار کیا۔ پاکستانی افواج نے 27 فروری2019ئ کو بھارت سمیت دنیا بھر کو دکھا دیا کہ پاکستان اپنے دشمنوں کو کس طرح سرپرائز دیتاہے،

بھارت اس دن کو ‘ندامت’ کے طور پر یاد رکھے گا بھارت نے 14فروری کو پلوامہ میں بھارتی فوج پر خود کش حملے کا الزام بھارت نے پاکستان پر لگایا تھا اور 26 فروری کو پاکستان کے علاقے بالاکوٹ میں بھارتی جہازوں نے پے لوڈ گرانے کے بعد بھارت نے دعویٰ کیا کہ بھارت نے پاکستان میں 300 سے زائد انتہا پسند مار دیے ہیں لیکن پاکستان نے ان تمام دعوؤں کی تردید کی اور بالاکوٹ میں اس جگہ غیرملکی صحافیوں، ملٹری اتاشیوں اور سفراء کو لے جا کر معائنہ کروایا کہ بھارتی بم جنگل میں ایسی جگہ گرے جہاں کوئی شخص یا کیمپ موجود نہیں تھا۔بھارت کا پاکستانی ایف 16طیارہ گرانے کا دعویٰ بھی جھوٹا نکلا تھا

جس کے بعد بھارت نے اعتراف کیا ہے کہ بالاکوٹ میں کوئی پاکستانی ہلاک نہیں ہوا۔بھارتی پائلٹ ابھی نندن کو27فروری کو سرحدی حدود کی خلاف ورزی پر گرفتار کیاگیا تھا جس کے بعدسابق وزیراعظم عمران خان نے امن کے فروغ کے لیے پاک فوج کی زیر حراست بھارتی پائلٹ کو رہا کرنے کا اعلان کیا تھا۔27 فروری ایک ایسا دن ہے جو پاکستان اور بھارت کو ہمیشہ یاد رہے گا۔پاکستان 27 فروری کو دشمن کو ناکوں چنے چبوانے پر احساس تفاخرجب کہ بھارت شرمندگی کے طور پر یاد رکھے گا