امریکہ نے جرائم میں ملوث افراد پاکستانی حکومت کے حوالے کردیئے

 
0
294

کراچی مئی 18 (ٹی این ایس): امریکہ نے جرائم میں ملوث افراد پاکستانی حکومت کے حوالے کردیئے، ملزمان منشیات، اسلحہ، چوری اور دہشت گردی جیسے خطرناک جرائم میں ملوث ہیں۔تفصیلات کے مطابق امریکا نے دہشت گردی اور دیگر جرائم میں سزا بھگتنے والے مجرموں کو پاکستان کے حوالے کردیا، گزشتہ روز امریکا سے ڈی پورٹ ہوکر آنے والے پاکستانیوں کی فہرست منظرعام پر آگئی ہے۔
فہرست میں پیر زادہ خواجہ عبدالحمید چشتی کو2014میں اسپین سے گرفتار کیا گیا تھا، حمید چشتی پر امریکا میں منشیات اور اسلحہ اسمگلنگ کرنے کا الزام تھا۔فہرست میں شامل53میں سی17خطرناک جرائم میں ملوث مجرم ہیں، پاکستان ڈی پورٹ ہونے والوں میں جرائم میں جنسی زیادتی، بچوں سے جنسی زیادتی، جوا، دھوکا دہی، منشیات، اسلحہ، چوری اور دہشت گردی جیسے خطرناک جرائم شامل ہیں۔ایف آئی اے سمیت دیگر تحقیقاتی ادارے ان ملزمان کیخلاف تحقیقات کر رہے ہیں، مذکورہ پاکستانیوں کو گزشتہ دنوں امریکا سے خصوصی پرواز کے ذریعے اسلام آباد منتقل کیا گیا تھا۔