مریم نوازپیر سے باقاعدہ سیاست کا آغاز کریں گی مریم نواز بطور نائب صدر ن لیگ کے 20 مئی کے اعلی سطح کے اجلاس میں شرکت کریں گی

 
0
330

لاہور مئی 18 (ٹی این ایس): پاکستان مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز پیر سے باقاعدہ سیاست کا آغاز کر ینگی۔تفصیلات کے مطابق مریم نواز نے کافی لمبا عرصہ خاموشی اختیار کیے رکھی۔اس سے قبل جب 2018 کے الیکشن ہوئے تو انہوں نے جلسوں میں خوب شرکت کی۔مریم نواز کی تقریر سننے کے لیے لوگوں کا ایک ہجوم امڈ آتا تھا۔تاہم عدالتی فیصلوں اور والدہ کے انتقال کے بعد مریم نواز نے لمبے عرصے تک خاموشی اختیار کیے رکھی جو کہ اب ٹوٹ چکی ہے۔
مریم نواز اپنے والد نواز شریف کے دوبارہ جیل جانے کے بعد ایک بار پھر سے سیاست میں متحرک ہو گئی ہیں۔وہ ملک میں ہونے والے ہر اہم ایشو پر ٹویٹ کر کے حصہ لیتی ہیں۔اور اب ایک میڈیا رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ مسلم لیگ ن کے 20 مئی کے اعلی سطح کے اجلاس میں مریم نواز کی پہلی باضابطہ موجودگی سے ان کی بطور نائب صدر تقرری کے حوالے سے پارٹی میں ان کے موثر باضابطہ کردار کا آغاز ہوگا۔
اسی حوالے سے پرویز رشید کا کہنا ہے کہ کوئی بھی اس بات سے انکار نہیں کرسکتا کہ مریم نواز ایک سیاسی حقیقت اور نہایت طاقتور سیاسی آواز ہیں۔ ایک ایسی پوزیشن کے جسے انھوں نے اپنی جدوجہد سے حاصل کیا ہے۔ انہوں نے تصدیق کی کہ مریم نواز 20 مئی کے ن لیگ کے سیشن میں شرکت کریں گی۔ جس سے پارٹی کے اعلی سطحی اجلاس میں ان کی پہلی باقاعدہ موجود ہوگی۔
رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ نون لیگ کے ایک اہم رہنما نے مریم نواز کی رتبے کے حوالے سے بتایا انہوں نے مسلم لیگ ن کے لئے مہینوں گلیوں میں احتجاج کیا اور اپنے موقف اور جھوٹے الزام پر اپنی قید کے ذریعے سیاسی میدان اور پارٹی میں عہدہ حاصل کیا ہے۔خیال رہے مریم نواز اب سیاسی میدان میں متحرک ہو چکی ہیں وہ حکومت پر خوب تنقید کے نشتر برساتی ہیں۔