سابق ادوار میں کرپشن کا دور دورہ تھا، وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار

 
0
281

لاہور مئی 18 (ٹی این ایس): سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ ماضی کی حکومتوں نے غلط پالیسیاں اختیار کر کے ملک کی معیشت کا بیڑا غرق کیا، گزشتہ دس برس کے دوران ریکارڈ قرضے لئے گئے- قرضوں کو ملک کی ترقی اور عوام کی خوشحالی کیلئے استعمال نہیں کیا گیا- مہنگے قرضے لے کر ذاتی نمود و نمائش کے منصوبے شروع کئے گئے- سابق حکمرانوں کی غلط پالیسیوں کا خمیازہ عوام کو بھگتنا پڑرہا ہے۔ تحریک انصاف کی حکومت پاکستان کو درست سمت میں لے کر جا رہی ہے۔ ہماری جدوجہد پاکستان کو سدھارنے اور عوام کو خوشحال کرنے کی ہے۔ ہمارا ہر قدم وطن عزیز کی بہتری کیلئے اٹھ رہا ہے۔