چئیرمین قائمہ کمیٹی برائے داخلہ سینیٹر رحمان ملک سے لواحقین شہدائے سانحہ سمجھوتہ ایکسپریس کی پارلیمنٹ ہاوس میں دوبارہ ملاقات

 
0
1539

اسلام آباد مئی 17 (ٹی این ایس): ملاقات میں شہدائے سانحہ سمجھوتہ ایکسپریس کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی۔ ملاقات میں رانا شوکت علی، مبشر حسن، راحیلہ وکیل سمیت سانحہ سمجھوتا ایکسپریس کی دیگر لواحقین موجود ہیں۔ ملاقات میں لواحقین کے بیانات سمیت سانحہ سمجھوتا ایکسپریس کے مختلف پہلووں زیر غور آئے۔ سانحہ سمجھوتا ایکسپریس کے لواحقین نے مزید حقائق سے چئیرمین کمیٹی رحمان ملک کو آگاہ کیا۔ سانحہ سمجھوتا ایکسپریس کے لواحقین نے چئیرمین قائمہ برائے داخلہ سینیٹر رحمان ملک کو باقاعدہ درخواست جمع کی۔ سینیٹر رحمان ملک نے کہا کہ سانحہ سمجھوتا ایکسپریس کے لواحقین کو پوری انصاف دلوائی جائیگی۔ سانحہ کے لواحقین کو انصاف دلانے کیلئے قانونی مشاورت سے لائحہ عمل تیار کیا جائیگا۔ سانحہ میں شہداء کے علاوہ مِسنگ پرسنز بھی شامل ہیں۔ لواحقین کے مطابق بھارتی ایجنسیاں کئی پاکستانی زخمیوں کو ہسپتال سے اغواء کرکے لے گئے تھے۔ کئی پاکستانی زخمیوں کو بھارت اب تک پاکستان کے حوالے نہیں کر چکا ہے۔ مبشر حسن کا کہنا تھا کہ کچھ مسافر زخمی ہوکر ہسپتال لے گئے تھے اور اسکے بعد بھارتی ایجنسوں نے غائب کئے۔ میرا بھائی بھی زخمیوں میں شامل تھا، دو دن بعد ہسپتال سے ڈسچارج ہونا تھا۔ چالیس پاکستانی زخمیوں کو ہسپتال سے بھارتی ایجنسوں نے اٹھا کر لے گئے تھے۔