سانحہ ماڈل ٹاؤن جوڈیشل انکوائری رپورٹ میں شہباز شریف ، رانا ثنااللہ ،دیگر کے بیان خلفی کی نقول فراہم کرنے کیلئے ہائیکورٹ میں درخواست دائر 

 
0
365

لاہورجنوری 16 (ٹی این ایس)سانحہ ماڈل ٹاؤن جوڈیشل انکوائری رپورٹ میں وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف ، صوبائی وزیر قانون رانا ثنااللہ اور دیگر کے بیان خلفی کی نقول فراہم کرنے کے لیے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی ۔سانحہ ماڈل ٹاؤن کے متاثرین قیصر اقبال اور دیگر نے اظہر صدیق ایڈووکیٹ کی وساطت سے دائر درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن کی جوڈیشل انکوائری رپورٹ میں وزیراعلی شہباز شریف ، وزیر قانون رانا ثناء اللہ اور دیگر کے بیان خلفی کی نقول فراہم نہیں کی جارہیں ،پنجاب حکومت کو بیان خلفی کی نقول کے لیے متعدد خط لکھے گئے ،چیف سیکرٹری پنجاب نے بیان خلفی کی نقول فراہم کرنے سے معذرت کرتے ہوئے رجسٹرار لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کرنے کی ہدایت کی جبکہ رجسٹرار لاہور ہائیکورٹ نے بھی جوڈیشل انکوائری میں بیان خلفی کی نقول فراہم کرنے سے معذرت کر لی ۔ درخواست گزاروں کی جانب سے معزز عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن کی جوڈیشل انکوائری رپورٹ میں شہباز شریف ،رانا ثنااللہ اور دیگر کے بیان خلفی کی نقول فراہم کرنے کا حکم دیاجائے۔