اورنج ٹرین منصوبے کی اصل لاگت کی تفصیلات فراہم کرنے ،کرپشن کا معاملہ نیب کو بھجوانے کیلئے ہائیکورٹ میں متفرق درخواست دائر 

 
0
355

لاہور جنوری 16 (ٹی این ایس) اورنج لائن میٹرو ٹرین منصوبے پر آنے والی اصل لاگت کی تفصیلات فراہم کرنے اور کرپشن کا معاملہ قومی احتساب بیورو (نیب )کو بھجوانے کے لیے لاہور ہائیکورٹ میں متفرق درخواست دائر کر دی گئی ۔ اظہرصدیق ایڈووکیٹ کی طرف سے دائر کی گئی درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ آئین کے آرٹیکل 19 اے کے تحت معلومات تک رسائی ہر شخص کا حق ہے، پنجاب انفارمیشن کمیشن کو اورنج لائن ٹرین کی اصل لاگت کی تفصیلات حاصل کرنے کے لیے متعدد درخواستیں دے چکے ہیں ۔پنجاب انفارمیشن غیر فعال ہو چکا ہے اور معلومات تک رسائی نہ دینا بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔ درخواست گزار کی طرف سے معزز عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ اورنج ٹرین میں کرپشن کی تحقیقات نیب سے کروانے اور معلومات تک رسائی کے قوانین کے مطابق اورنج لائن ٹرین کی اصل لاگت کی تفصیلات فراہم کرنے کے احکامات جاری کیے جائیں۔