اصل گائیکی ہی کلاسیکل موسیقی ہے ‘ استاد حامد علی خان 

 
0
1817

لاہور ,مارچ 12(ٹی این ایس) : پٹیالہ گھرانے کے نامور گلوکار استاد حامد علی خان نے کہا ہے کہ موجودہ دور میں کلاسیکل موسیقی کو زندہ رکھنا بھی ایک فن ہے ۔ انہوں نے ایک انٹرویو کے دوران کہا کہ صدیوں سے کلاسیکل موسیقی برصغیر کا حصہ رہی ہے اور نامور گائیک بادشاہوں اور راجاؤں کے دربار میں گائیکی کی بدولت بڑا مقام رکھتے تھے ،راجہ ، مہاراجہ گلوکاروں کو بڑی عزت اور مرتبہ دیا کرتے تھے لیکن وقت کے ساتھ چیزیں بدلنی شروع ہو گئیں اور آج کلاسیکل موسیقی کا فن زوال پذیر ہوتا جا رہا ہے اس حوالے سے حکومت کو چاہیے کہ اس فن کو زندہ رکھنے کیلئے فوری اقدامات کرے ۔ انہوں نے کہا کہ اصل گائیکی ہی کلاسیکل موسیقی ہے ۔