ہماری موسیقی کو آج بھی دنیا میں پسند کیا جاتا ہے ‘ گلوکارہ شبنم مجید 

 
0
6626

لاہور,مارچ 12(ٹی این ایس) :نامور گلوکارہ شبنم مجید نے کہا ہے کہ ہماری موسیقی کو آج بھی دنیا میں پسند کیا جاتا ہے مگر دوبارہ عروج پر لیجانے کے لئے از سر نو محنت کرنا ہو گی، اگر نئی فلموں پر سرمایہ کاری ہو گی تو اس سے موسیقی سمیت دیگر شعبے بھی ترقی کریں گے۔ ایک انٹر ویو میں انہوں نے کہا کہ ہماری موسیقی کو آج بھی دنیا میں پسند کیا جاتا ہے لیکن اسے ماضی کی طرح کاعروج حاصل نہیں اس کیلئے ہمیں منصوبہ بندی کر کے از سر نو محنت کرنا ہو گی ۔انہوں نے کہا کہ اگر موسیقی کی ترقی کے لئے کوئی منصوبہ شروع کر کے مجھے کوئی کردار سونپا جا تا ہے تو اسے بخوشی قبول کروں گی ۔انہوں نے کہا کہ ہمارے ہاں بڑی خوبصورت آواز کے حامل گائیک موجود ہیں جنہیں لوگ سننا چاہتے ہیں اور ایسے لوگ پاکستان کا اثاثہ ہیں۔