سونم کپور رواں ماہ29اپریل کو شادی کے بندھن میں بندھ جائے گی

 
0
1127

ممبئی،11اپریل(ٹی این ایس):بالی وڈ کی جانی مانی اداکارہ سونم کپور رواں ماہ 29اپریل کو شادی کے بندھن میں بن جائے گی جبکہ بیاہ کی رنگا رنگ تقریب ممبئی میں سجے گی۔ سونم کپور کی شادی پہلے گیارہ مئی کو ہونا قرار پائی تھی لیکن اب 29 اپریل منعقد ہوں گی۔ شادی کی تقریبات دو دن تک جاری رہیں گی۔دولہے راجا آنند آہوجا اور سونم کپور نے پہلے تو خوبصورت اور حسین وادیوں کے دیس سوئٹزرلینڈ میں شادی کے پھیرے لگانے کا فیصلہ کیا تھا۔لیکن اب دونوں نے اپنا فیصلہ بدل لیا ہے اور اپنے ملک بالی وڈ نگری ممبئی ہی میں شادی کی تقریب کا فیصلہ کیاہے۔سونم کپور بالی وڈ کیمایہ ناز اداکار انیل کپور کی بیٹی ہیں۔