وزارت خزانہ نے تنخواہیں اور پینشن روکنے کی خبروں کی تردید کردی

 
0
124

اسلام آباد- وزارت خزانہ نے تنخواہوں اور پینشن کی ادائیگی روکنے سے متعلق خبروں کی تردید کردی۔وزارت خزانہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ وزارت نے آڈیٹر جنرل کو تنخواہوں اور پینشن کی ادائیگی روکنے سے متعلق کوئی حکم جاری نہیں کیا۔ ترجمان نے کہا کہ آڈیٹر جنرل نے تصدیق کی کہ تنخواہوں اور پینشن کی ادائیگی شروع کردی گئی ہے جو بروقت ادا کی جائیں گی جب کہ دیگر ادائیگیاں بھی معمول کے مطابق کی جا رہی ہیں۔