ای روزگار پروگرام سے نوجوانوں نے 23 کروڑ کما لئے

 
0
258

لاہور جنوری 13 (ٹی این ایس): پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ اور منسٹری آف یوتھ افیئرز، سپورٹس، آرکیالوجی اینڈ ٹورازم کی جانب سے نوجوانوں کوباعزت آن لائن روزگار فراہم کرنے کے لیے وضع کردہ ای روزگار ٹریننگ پروگرام کے تحت ایک سروے کے مطابق 16 ہزار سے زائد طلباء تربیت مکمل کر کے اب تک انٹرنیٹ سے تقریباً 23کروڑ روپے سے زائد زرمبادلہ کما چکے ہیں۔ یہ بات آج چیئرمین پی آئی ٹی بی اظفر منظور کی زیر صدارت ہفتہ وار جائزہ اجلاس میں بتائی گئی۔
اجلاس میں پنجاب میں قائم ای روزگار مراکز میں فری لانسنگ کے لئے مہیا سہولیات اور سٹاف کی کا رکردگی کا بھی جائزہ لیا گیا۔ا ی روزگار تربیتی پروگرام میں امیدواروں کو تکنیکی، غیر تکنیکی اور تخلیقی ڈیزائن کے شعبوں میں تربیت دی جاتی ہے۔ فی الوقت پنجاب بھر میں 32 ای روزگار مراکز فعال ہیں جن میں سے چار خواتین کے لئے مخصوص ہیں۔