پاکستان اسٹاک ایکسچینج گزشتہ روز کی مندی کے بعد کم بیک کرنے میں کامیاب، 10 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

 
0
23096

کراچی دسمبر 13 (ٹی این ایس): پاکستان اسٹاک ایکسچینج گزشتہ روز کی مندی کے بعد کم بیک کرنے میں کامیاب، 10 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی، کاروباری ہفتے کے آخری روز مارکیٹ میں 516 پوائنٹس کا اضافہ، اسٹاک مارکیٹ 41 ہزار30 پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان اسٹاک ایکسچینج نے اپنی تاریخی اور ناقابل یقین اڑان جاری رکھی ہوئی ہے۔ اب جمعہ کو کاروباری روز کے اختتام پر پاکستان اسٹاک ایکسچینج 10 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔
آج پاکستان اسٹاک ایکسچینج گزشتہ روز کی مندی کے بعد کم بیک کرنے میں کامیاب ہوگئی۔ آج پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں آج مثبت رجحان دیکھنے میں آیا اور کاروبار کے دوران 516 پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔ پاکستان اسٹاک مارکیٹ 10 ماہ کی بلند ترین سطح یعنی 516 پوائنٹس کے اضافہ سے 41 ہزار30 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ کر بند ہوئی۔ واضح رہے کہ رواں برس فروری کے ماہ میں پاکستان اسٹاک مارکیٹ 41 ہزار پوائنٹس کی سطح پر تھی تاہم پھر اس میں گراوٹ کا سلسلہ شروع ہوا تھا جو کئی ماہ تک جاری رہا تھا۔
لیکن اب پاکستان اسٹاک ایکسچینج چند ماہ سے بہترین کارکردگی دکھا رہی ہے اور اس وقت دنیا کی سب سے بہترین اسٹاک مارکیٹ بھی قرار دے دی گئی ہے۔