شہریوں نے اسلام آباد ائیرپورٹ پر وکیلوں کی پٹائی کر دی پٹائی کرنے والوں میں پولیس اہلکار بھی شامل، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

 
0
12146

اسلام آباد دسمبر 13 (ٹی این ایس): شہریوں نے اسلام آباد ائیرپورٹ پر وکیلوں کی پٹائی کر دی۔تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ لوگوں کی ایک بڑی تعداد اکٹھی ہے جو وکیلوں پر حملہ کر رہی ہے۔بتایا گیا ہے کہ یہ واقعہ اسلام آباد ائیرپورٹ پر پیش آیا ہے۔یہ واقعہ کب کا ہے اس بارے میں نہیں بتایا گیا تاہم دو روز قبل پی آئی سی میں وکلاء گردی کے بعد یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔
بظاہر لگتا ہے کہ یہ ویڈیو تازہ ہے۔ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ شہری وکیلوں کی پٹائی کر رہے ہیں جب کہ پٹائی کرنے والوں میں پولیس اہلکار بھی شامل ہیں جو لاتوں اور تھپڑوں سے وکیلوں پر تشدد کر رہے ہیں۔یہ ویڈیو آپ بھی ملاحظہ کیجئے :


۔واضح رہے کہ وکلاء نے بڑی تعداد میں پی آئی سی پر حملہ کیا تھا جس کے نتیجے میں مریضوں کو علاج نہ مل سکا اور 5 سے زائد مریض دم توڑ گئے تھے۔ ڈاکٹرز کی جانب سے صوبائی وزیر سے مستفعی ہونے کا بھی مطالبہ کیا گیا تھا۔جب کہ دوسری جانب لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں وکلاء جوائنٹ ایکشن کمیٹی کی اپیل پر وکلاء تنظیموں نے سانحہ پی آئی سی میں وکلاء کی گرفتاریوں اور ان کے خلاف مقدمات درج کرنے کے خلاف جمعہ کے روز ہڑتال اور عدالتی کارروائی کا بائیکاٹ کیاگیا۔
وکلاء کی اکثریت لاہور ہائیکورٹ، سیشن عدالتوں اور ضلعی عدالتوں میں پیش نہ ہوئی، وکلاء ہڑتال کے باعث ہزاروں کیسوں کی سماعت نہ ہوسکی جبکہ عدالتوں میں آئے ہوئے سائلین کوشدیدپریشانی کاساماناکرناپڑا، وکلاء تنظیموں کے عہدے داروں نے منعقدہ ہنگامی اجلاس میں سانحہ کی جوڈیشل انکوائری کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ اس سازش کے اصل محرکات سامنے لائے جائیں۔