غیر ملکی ڈاکٹرز نے نواز شریف کو زہر دیے جانے کے خدشے کا اظہار کر دیا

 
0
17083

لندن دسمبر 13 (ٹی این ایس): غیر ملکی ڈاکٹرز نے نواز شریف کو زہر دیے جانے کے خدشے کا اظہار کر دیا، سابق وزیراعظم کے پلیٹ لیٹس کا معاملہ ڈاکٹروں کیلئے معمہ بن گیا، برطانوی سرجن نے زہر خوانی کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف کے پلیٹ لیٹس کا معاملہ ڈاکٹروں کیلئے معمہ بن گیا ہے۔ سرجن ڈیوڈ آر لارنس نے بھی زہر خوانی کا خدشہ ظاہر کر دیا ہے۔
برطانوی ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ نواز شریف کے پلیٹ لیٹس متوازن نہ ہوئے تو ٹاکسیلوجی سکرینگ کرانا پڑی گی۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ نواز شریف کی صحت ٹھیک نہیں ہے، ان کے پلیٹ لیٹس کو مستحکم کرنے کے لیے علاج جاری ہے۔ نواز شریف کے محفوظ علاج کے لیے 50 ہزار سے ڈیڑھ لاکھ تک پلیٹ لیٹس ہونے چاہیں۔رپورٹ کے مطابق نواز شریف کو دل میں خون کی شریانوں کا بھی مسئلہ ہے۔
بائی پاس آپریشن کے بعد ان کی طبیعت کچھ بہتر ہے، مگر خون کی شریانوں میں مسائل ہیں۔ رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ نواز شریف کے دل کی ایم آر آئی بھی ہو رہی ہے۔ انھیں دن میں دو مرتبہ واک بھی کرنی چاہیے۔ ان کے مرض کی مکمل تشخیص کا عمل بھی جاری ہے۔ نواز شریف کی یہ رپورٹ لاہور ہائیکورٹ میں بھی جمع کروا دی گئی ہے۔ جبکہ دوسری جانب شریف خاندان کے ذرائع کا کہنا ہے کہ نواز شریف کو علاج کیلئے برطانیہ سے امریکا لے جانے پر غور کیا جا رہا ہے۔ کوشش ہے کہ نواز شریف کا علاج امریکا سے کروایا جائے۔