امریکی ایئرفورس نے اپ گریڈ شدہ نیو کلیئر بم کا تجربہ کر لیا

 
0
347

ماسکو اگست 25 (ٹی این ایس)روسی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکی ایئرفورس نے اپ گریڈ شدہ نیو کلیئر بم کا تجربہ کر لیا ہے ۔روسی میڈیاکے مطابق حال ہی میں بی 2اسٹیلتھ بمبار طیارے کے ذریعے اپ گریڈ شدہ ایٹم بم کو گرایا گیا ٗاپ گریڈ شدہ بی 12۔61 پانچ تباہ کن صلاحیتوں کا حامل ہے۔رپورٹ کے مطابقمذکورہ امریکی ایٹم بم زمین کی گہرائی میں اہداف کو تباہ کرسکتا ہے۔رپورٹ میں کہا گیاکہ یہ ایٹم بم کا تجربہ نامعلوم مقام پرکیا گیا، رواں سال جون میں بھی دوبی 12۔61بموں کے تجربے نیواڈا میں کیے گئے تھے۔