امام الحق کی ڈیبیو پر سینچری، 22 سال پرانا ملکی ریکارڈ برابر کردیا

 
0
1238

ابوظہبی،اکتوبر 19 (ٹی این ایس) :  پاکسان کے نئے اوپنر  امام الحق نے 22سال پرانا ملکی ریکارڈ برابر کردیا ۔امام الحق نے سری لنکا کیخلاف اپنے ڈیبیو میچ میں سنچری سکور کی جس کے ساتھ ہی وہ سلیم الہی کے بعد اپنے پہلے ون ڈے میں سنچری بنانے والے دوسرے ملکی اوپننگ بلے باز بن گئے ۔

سلیم الہی نے 1995ءمیں سری لنکا ہی کیخلاف 102رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی تھی ۔ واضع رہے کہ امام  سابق مایہ ناز بلے باز اور موجودہ سلیکٹر انضمام الحق کے بھتیجے ہیں اور انکے انتخاب پر انضمام کو خاصی تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا۔