ترکی میں سیاحوں کی بس بے قابو ہوکر درخت سے جاٹکرائی ،11افرادہلاک

 
0
674

انقرہ،جنوری 21(ٹی این ایس):ترکی کے وسطی صوبے اسکیشہرمیں ہونے والے ایک بس حادثے میں کم از کم گیارہ افراد کی موت واقع ہو گئی ہے۔حادثے کی وجہ ڈرائیور کا بس پر عدم کنٹرول بتایا گیا ہے۔ بس بے قابو ہو کر سڑک کنارے بڑے بڑے درختوں سے ٹکراتی چلی گئی۔ پولیس نے بس کے ڈرائیور کو غفلت برتنے کے الزام میں گرفتار کر لیا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق حادثے کا شکار ہونے والی بس میں سیاح سوار تھے، جو دارالحکومت انقرہ سے روانہ ہوئے تھے۔ حادثے کی وجہ ڈرائیور کا بس پر عدم کنٹرول بتایا گیا ہے۔ بس بے قابو ہو کر سڑک کنارے بڑے بڑے درختوں سے ٹکراتی چلی گئی۔ بس شمالی مغربی شہر برسا کی جانب روانہ تھی۔ پولیس نے بس کے ڈرائیور کو غفلت برتنے کے الزام میں گرفتار کر لیا ہے۔