سرگودھا کے 2 مختلف حادثات میں خاتون اور 25 سالہ نوجوان جاں بحق‘ موٹرسائیکل سوار زخمی ہو گیا

 
0
391

سرگودھا،جنوری 21(ٹی این ایس):سرگودھا کے 2 مختلف حادثات میں خاتون اور 25 سالہ نوجوان جاں بحق جبکہ موٹرسائیکل سوار زخمی ہو گیا جبکہ اس کے دونوں بچے محفوظ رہے۔زرائع کے مطابق نواحی چک 40 کے قریب مالٹے لے کر ریلوے لائن عبور کرتے ہوئے 25 سالہ نوجوان حاجی جانبحق ہو گیا۔سرگودھا میانوالی روڈ پر شاہ پور کے قریب خوشاب سے آنے والے موٹرسائیکل سوار خاندان کو مزداگاڑی نے ٹکر مار دی جس کے نتجہ میں خاتون بختاور بی بی جاں بحق اس کا شوہر عرفان زخمی ہو گیا جبکہ ان کے دونوں بچے معجزانہ طور پر محفوظ رہے۔پولیس نے گاڑی قبضہ میں لے کر تفتیش شروع کر دی۔