اوپن یونیورسٹی نے ٹیڈ ایکس لائسنس حاصل کرلیا

 
0
428

اسلام آباد،جنوری 21(ٹی این ایس):علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے طلبہ کے آئیڈیاز اور ریسرچ کے نتائج کی ترویج کے لئے عالمی ٹیڈ ایکس(TEDx)لائسنس حاصل کرلیا ہے۔یہ ایک عالمی تنظیم ہے جو دنیا بھر میں تقریبات کے ذریعہ مختلف اداروں کے منصوبوں اور کامیابیوں کو اثر انداز طریقوں سے دوسروں تک پہنچاتا ہے۔ٹیڈایکس تقریبات مکمل آزادی اور باقاعدہ منصوبہ بندی کے تحت منعقد کئے جاتے ہیں۔اِس لائسنس کے ذریعہ اوپن یونیورسٹی کو اگلے 12ماہ میں ایک ٹیڈایکس ایونٹ منعقد کرنے کی اجازت مل گئی ہے۔ اس تقریب کے مقررین میں مختلف مضامین جن میں قانون اور سماجی انصاف ٗ آرٹ اور ثقافت ٗ تفریح ٗ صحت ٗ تعلیم ٗ ماحولیات ٗ معاشیات ٗ کاروبار اور تجارت اور انجنئیرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کے ماہرین تعلیم شامل ہوں گے۔