شریف خاندان کی شوگر ملیں قوانین کی کھلم کھلا خلاف ورزی کررہی ہیں۔ جہانگیر ترین

 
0
524

اسلام آباد ،دسمبر26(ٹی این ایس): مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پراپنے پیغام میں پی ٹی آئی کے رہنما جہانگیر ترین نے کہا کہ شریف خاندان کی شوگر ملیں قوانین کی کھلم کھلا خلاف ورزی کر رہی ہیں، ان کا کہنا تھا کہ شہباز شریف رمضان شوگر مل کے مالک ہیں۔ رمضان شوگر مل میں گنا 15 سے 20 فیصد کم تولا جاتا ہے اور کسانوں کو 180 روپے کی بجائے 150 روپے دئے جاتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ کسانوں پر ظلم کرنے پر وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کو شرم آنی چاہئیے۔