سابق ڈپٹی میئر ذیشان نقوی کی اسلام آباد کے بلدیاتی انتخابات کی تاریخ بڑھانے کی استدعا

 
0
111

اسلام آباد کے بلدیاتی انتخابات ، سابق ڈپٹی مئیر ذیشان نقوی نے کاغذات جمع کروانے کی تاریخ بڑھانے کی استدعا کردی ۔انہوں نے چیف الیکشن کمشنر کو ایک درخواست میں استدعا کی کہ ملک میں غیر یقینی صورتحال ، جلسہ جلوس، دھرنے ،راستوں کی بندش اور 9نومبر کی چھٹی کی وجہ سے امیدواران اپنے کاغذات نامزدگی متعلقہ الیکشن کمیشن آفس میں جمع کرواسکیں گے ۔ سابق ڈپٹی مئیر ذیشان نقوی نے استدعا کی کہ کاغذات نامزدگی جمع کروانے کی تاریخ میں توسیع کی جائے تا کہ امیدواران اپنے کاغذات نامزدگی متعلقہ ڈسٹرک ریٹرننگ آفیسر، الیکشن کمیشن کو جمع کروا سکیں گے ۔