سی ڈی اے کے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے شہر کے مختلف علاقوں میں انسداد تجاوزات مہم کے تحت جمعہ کے روز کیے گئے آپریشنز میں متعدد غیر قانونی تعمیرات کو گرانے کے علاوہ تجاوزات کو ختم کرتے ہوئے انکا سامان ضبط کر لیا

 
0
278

اسلام آباد جنوری 18 (ٹی این ایس): انسداد تجاوزات کے ان آپریشنوں کے دوران ضلعی انتظامیہ،اسلام آباد پولیس پولیس اور متعلقہ شعبے بھی ہمراہ تھے۔
اس ضمن میں بلڈنگ کنٹرول ڈائریکٹوریٹ کی معاونت سے مرکز F-10 میں کی گئی ایک کاروائی کے دوران ایک پلازہ کی بیسمنٹ میں غیر قانونی زیر تعمیر کمروں کی دیواروں کو گرا کر کام بند کروا دیا۔اسی طرح ایک کاروائی غوری ٹاؤن ڈبل روڈ اور کاک پل پر عمل میں لائی گئی جس کے دوران متعدد تجاوزات کا خاتمہ کیا گیا اور تجاوزات کنندگا ن کا سامان ضبط کر کے سٹور میں جمع کروا دیا گیا۔

اس دوران پارک روڈ پر ٹھیوں کے لائسنس کی بذریعہ ڈی ایم اے سٹاف تصدیق کروائی گئی اور غیر قانونی طور پر لگائے گئے ٹھیوں کا خاتمہ کر کے سامان سی ڈی اے کے سٹور میں جمع کروا دیا گیا۔ اسی طرح ایک اور کاروائی کے دوران انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کی ٹیموں نے واٹر سپلائی ڈائریکٹوریٹ کے عملہ کے ساتھ سملی ڈیم روڈ اور بھارہ کہو میں واٹر سپلائی لائن پر قائم کی جانے والی غیر قانونی تجاوزات کے خلاف بھی کاروائی عمل میں لائی گئی۔اسی طرح بری امام کے علاقہ مسلم کالونی میں 03عدد زیر تعمیر غیر قانونی کمرے، محلہ سپلال میں 02عدد غیر قانونی چار دیواریاں گرا دی گئیں۔