وفاقی دارالحکومت میں قائم پناہ گاہوں کے خلاف مذموم مہم کا آغاز کر دیا گیا

 
0
8183

اسلام آباد میں قائم 5 پناہ گاہوں میں روزانہ 2 ہزار افراد کو بہترین کھانے کی سہولت فراہم کی جاتی ہے
اسلام آباد فروری 05 (ٹی این ایس): وزیر اعظم عمران خان کی ہدایت پر قائم پناہ گاہوں کے خلاف مذموم مہم کا آغاز کر دیا گیا ہے جس کیلئے باقائدہ کچھ افراد کی خدمات بھی حاصل کر لی گئی ہیں ذرائع کے مطابق مہم کے سرکردہ افراد کو سیاسی پشت پناہوں کے علاوہ مفاد پرست ٹولے کا بھی ساتھ حاصل ہے،وفاقی دارالحکومت میں قائم 5 پناہ گاہیں ملک بھر کیلئے رول ماڈل ہیں جہاں خط غربت سے نیچے زندگی بسر کرنے والے 2 ہزار سے زائد افراد کو مفت کھانے کی سہولت فراہم کی جاتی ہے اس کے ساتھ ساتھ بے گھر خواتین،مردوں اور بچوں کو بھی مفت رہائش فراہم کی جاتی ہے پناہ گاہوں میں سہولیات کی فراہمی کیلئے نجی ٹرسٹ کی طرف سے کھانا فراہم کیا جاتا ہے اس کے ساتھ ساتھ مخیر حضرات بھی پناہ گاہوں کیلئے کھانے پینے کی اشیاء،چارپائیاں اور بستر وغیرہ فراہم کرتے ہیں اس کے ساتھ ساتھ مخیر حضرات کی طرف سے کبھی کبھار کھانا بھی پناہ گاہوں کیلئے پہنچایا جاتا ہے،اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ نے پناہ گاہوں کا انتظام چلانے کیلئے باقائدہ فوکل پرسن بھی مقرر کر رکھا ہے،ضلعی انتظامیہ کے افسران باقاعدگی سے پناہ گاہوں میں ڈیوٹی سرانجام دیتے ہیں جس کیلئے ڈیوٹی روسٹرم بنایا گیا ہے جبکہ چیف کمشنر اسلام آباد کو ڈیوٹی روسٹرم کے مطابق افسران کی موجودگی سے متعلق رپورٹ بھی پیش کی جاتی ہے،پناہ گاہوں سے متعلق مذموم مہم کے بعد پناہ گاہوں کا انتظام چلانے والے افسران میں مایوسی پائی جاتی ہے دوسری جانب ضلعی انتظامیہ کے اعلی عہدیدار نے ٹی این ایس سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ اوچھے ہتھکنڈے انسانیت کی خدمت سے روک نہیں سکتے اس طرح کی مہم سے پناہ گاہوں میں کھانے اور رہائش اختیار کرنے والے افراد ہوتے ہیں ان کا کہنا تھا کہ پناہ گاہوں کا انتظام خالص اللہ کی رضا کیلئے چلا رہے ہیں وفاقی دارالحکومت میں قائم پناہ گاہوں میں وفاقی وزراء بھی باقاعدگی سے وزٹ کرتے ہیں اس کے علاوہ چیف کمشنر،ڈپٹی کمشنر اور ضلعی انتظامیہ کے اعلی افسران بھی پناہ گاہوں کے انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے یہاں آتے ہیں