شریف خاندان ایک تیر سے تین شکار کریگا ،(ن) لیگ کا نئے این آر او کا پراپیگنڈا

 
0
513

لاہور ،دسمبر26(ٹی این ایس):شریف خاندان ایک تیر سے تین شکار کرنے جا رہا ہے جن میں مسلم (ن) نے قومی اداروں کی بد نامی ،اپنے باغی ارکان اسمبلی اور بیورو کریسی کو قابو میں رکھنے کے لئے نئے این آر او کا پراپیگنڈا شروع کر دیا ہے ۔تفصیلات کے مطابق ارکان اسمبلی کے بدلتی ہوئی وفا داریوں کو روکنے کے لئے اور قومی اداروں کو بد نام کرنے کے لئے اپنے من پسند میڈیا آفسر اور دیگر افراد کے ذریعے (ن) لیگ نے نئے این آر او کا پراپیگنڈا شروع کر دیا ہے ۔

اور یہ پلان لندن میں تیار کیا گیا ہے جس پر عملدرآمد جاتی عمرہ سے شروع کیا گیا ہے ۔مریم نواز نے بھی اپنے میڈیا سیل سے این آر او کے پراپیگنڈا کے لئے کچھ لوگوں کے نام کا چناؤ کیا ہے اور اس کے پیش نظر جو اس پراپیگنڈا کا حصہ بننے جا رہے ان کو بھاری فنڈنگ بھی کی جا رہی ہے ۔اور اس پراپیگنڈا میں جن ناموں کا چناؤں کیا گیا ہے ان میں سے عدلیہ سے تعلق رکھنے والی دو اہم شخصیات ہیں ۔

اور پلاننگ کے تحت یہ بھی کہا جا رہا ہے کہ شریف خاندان اور قومی اداروں کے درمیان این آر او ہو رہا ہے اور این آر او کے ذریعے شریف خاندان کو دوبارہ حکومت مل جائے گی ۔قومی اخبار کے مطابق شریف خاندان این آر او کے حوالے سے پراپیگنڈا کر کے ایک تیر سے تین شکار کھیلنے کی کوشش کر رہا ہے ۔ ذرائع کے مطابق شریف خاندان کی سوچ ہے کہ این آر او کے پراپیگنڈا کے باغی ہونے والے ارکان کی بغاوت رک جائے گیاور دوسرا بیورو کریسی جو ہمارے خلاف ہو رہی ہے وہ بھی ڈر جائے گی ا ور تیسرا قوم کے دلوں میں قومی اداروں کے خلاف نفرت پیدا ہو گی کہ ادارے پہلے جھوٹ الزام لگاتے ہیں پھر اپنا مطلب حاصل کرنے کے لئے این آر او کر لیتے ہیں ۔