سانحہ ماڈل ٹاﺅن، عوامی تحریک آج دھرنا دے گی، تیاریاں جاری، مال روڈ استنبول چوک کے قریب سٹیج تیار

 
0
360

لاہور اگست 16(ٹی این ایس) پاکستان عوامی تحریک سانحہ ماڈل ٹاﺅن پر انصاف نہ ملنے پر آج دھرنا دے گی ،دھرنے میں صرف خواتین شرکت کریں گی اور دھرنے کی تیاری جاری ہیں،مال روڈ استنبول چوک کے قریب عوامی تحریک کاسٹیج تیارکر لیا گیا جبکہ جامعہ پنجاب اولڈ کیمپس ،این سی اے اور میوزیم کے مرکزی دروازے بندکر دیئے گئے اوراولڈ کیمپس سے نیو کیمپس جانے والی شٹل سروس آج معطل رہنے کاامکان ہے، احتجاجی دھرنے کے باعث استنبول چوک سے اولڈٹولنٹن مارکیٹ تک مال روڈ بندکر دی گئی ،مال روڈ کی دونوں سڑکوں پر شامیانے اور سٹیج لگا کر بند کر دیا گیا اوردونوں سڑکوں پر سینکڑوں کرسیاں پنکھے شامیانے لائٹس اورسپیکر ز لگا دیئے گئے اورسڑکوں کو جلسہ گاہ کی شکل دیدی گئی ،ادھر عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید بھی دھرنے میں شرکت کیلئے لاہور پہنچ چکے ہیں۔
واضح رہے کہ ہائیکورٹ نے مال روڈ پر ہر قسم جلسے جلسو س پر پابندی لگا رکھی ہے اورضلعی انتظامیہ نے بھی مال روڈ پر دفعہ 144 نافذ کررکھی ہے ،پی اے ٹی نے گزشتہ روز ہائیکورٹ میں دھرنے سے لاتعلقی کا اعلان کیا تھا ۔