شنگھائی کی درجہ بندی سعودی عرب جامعات  دنیا کی بہترین جامعات کی صف میں شامل 

 
0
426

قاہرہ 16اگست (ٹی این ایس )سعودی عرب کی 4جامعات کو  شنگھائی کی درجہ بندی کی  وجہ سے دنیا کی بہترین جامعات  میں شامل کر دیا گیا۔تفصیلات کے مطابق جدہ کی کنگ عبدالعزیز یونیورسٹی اور ریاض کی کنگ سعود یونیورسٹی کو دنیا کی 500بہترین جامعات میں 101واں نمبر دے  دیا گیا ۔شنگھائی کی درجہ بندی میں اس بات کو تسلیم کیا گیا ہے کہ یہ دونوں جامعات عرب دنیا کی بہترین یونیورسٹیاں ہیں۔  تفصیلات کے مطابق کنگ عبداللہ یونیورسٹی برائے سائنس و ٹیکنالوجی کو عالمی جامعات میں 201واں اور کنگ فہد یونیورسٹی برائے پیٹرولیم و معدنیات کو 401واں نمبر دیا گیا ہےجبکہ قاہرہ یونیورسٹی کو بھی عالمی درجہ بندی میں 401ویں نمبر پر رکھا گیاہے۔  تفصیلات کے مطابق مصر کی یہ واحد یونیورسٹی ہے جسے عالمی درجہ بندی میں شامل کیا گیا ہےجبکہ سرفہرست جامعات میں امریکی  یونیورسٹیاں  سب پر بازی لے گئیں۔امریکی یونیورسٹی ہارورڈ کو  سب سے بہترین قرار دیا گیا ہے۔ اسٹینفورڈ کو دوسرے اور برطانوی یونیورسٹی کیمبرج کو تیسرے نمبر پر رکھا گیا ہے۔