لاہور اگست 16(ٹی این ایس):صوبائی دارلحکومت لاہور میں جرائم کی وارداتوں میں تشویشناک حد تک اضافہ ہو گیا ہے،ایسی ہی ایک تازہ واردات میں چوروں نے لاکھوں روپے مالیت کا سامان لوٹ لیا۔تفصیلات کے مطابق تھانہ نواب ٹائون کی حدود او پی ایف سکیم میں چور کچن کے راستے دروازوں کے تالے توڑ کے گھر میں داخل ہوکر قیمتی سامان اور نقدی لے اڑے،جس میں 18 تولے زیورات،15لاکھ نقدی قیمتی گھڑیاں اور دیگر الیکٹرونکس کا سامان شامل ہے ۔ان اشیاء کی مالیت 25 لاکھ بتائی جاتی ہے ۔اس ضمن میں تھانہ نواب ٹائون میں گھر کے مالک ڈاکٹر عامر نامی شہری کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا گیا۔