اسلام آباد، شہر بے مثال کے سرکاری دفاترپانی کی بوند بوند کو ترسنے لگے

 
0
402

اسلام آباد اگست16(ٹی این ایس) : رہائشی علاقوں  کے علاوہ سرکاری دفاتر میں پانی کا بحران شدت اختیار کر گیا ہے۔جس کے باعث  عوام  توعوام سرکاری دفاتر میں کام کرنے والے ملازمین بھی پانی کی  شدیدقلت کا شکار ہیں ۔اطلاعات کے مطابق موٹر وے پولیس ، محمکہ موسمیات ،ای پی اے ،ریلوے ریسٹ ہاؤس، واپڈا سمیت متعدد ادارے پانی سے محروم ہیں۔سرکاری ملازمین دہائیاں دیتے ہوئے کہتے ہیں کہ  گزشتہ کئی روز سے ان کے متعدد دفاتر کو پانی کی فراہمی معطل  ہےاورشکایات کے باوجود پانی فراہم نہیں کیا جارہا۔پانی کی اس شدید قلت سے  سی ڈی اے کی بے حسی سامنے آجاتی ہے اور اسکی استعداد پر سوالیہ نشان پڑ گیا ہے۔