حمزہ شہباز نے نیب کی جانب سے گھر پر چھاپے مارنے کا اقدام ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا

 
0
307

لاہور اپریل 16 (ٹی این ایس): پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف و مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما حمزہ شہباز نے نیب کی جانب سے گھر پر چھاپے مارنے کا اقدام لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا۔حمزہ شہباز نے ایڈووکیٹ اعظم نذیر تارڑ اور امجد پرویز کی وساطت سے درخواست دائر کی جس میں کہا گیا ہے کہ نیب نے چھاپے مار کر گھر پر موجود خواتین کو ہراساں کیا۔حمزہ شہباز نے استدعا کی ہے کہ ڈی جی نیب شہزاد سلیم اور ڈپٹی ڈائریکٹر چوہدری اصغر کے خلاف توہین عدالت کی کاروائی کی جائے ۔