اسلام آباد میں انسانیت سوز 3 بھائیوں کی سگی بہن کے ساتھ جنسی زیادتی

 
0
468

تینوں بھائیوں نے دس بار سے زائد زیادتی کی اور کسی کو بتانے کی صورت میں جان سے مارنے کی دھمکیاں دی۔ متاثرہ بچی کا الزام

اسلام آباد مارچ 28 (ٹی این ایس): اسلام آباد میں انسانیت کو شرما دینے والا واقعہ پیش آیا ہے جہاں تین بھائیوں نے مل کر اپنی ہی بہن کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔تینوں ملزمان کے خلاف مقدمہ بھی درج کیا گیا ہے،ایف آئی آر کے مطابق متاثرہ لڑکی کا کہنا ہے کہ اس کے بھائیوں نے اس کے ساتھ جنسی زیادتی کی لیکن وہ خاموش رہی کیونکہ بھائیوں کے علاوہ اس کا کوئی بھی نہیں ہے۔متاثرہ بچی کا کہنا ہے کہ اس کے ایک بھائی نے تو دس سے زائد بار اس کے ساتھ زنا کیا۔اسی حوالے سے وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق شیریں مزاری نے ٹویٹ کیا ہے کہ بہن کے ساتھ زیادتی کرنے والے تینوں ،ملزمان کو جیل بجوا دیا گیا ہے جب کہ متاثرہ بچی کو شلٹر ہوم منتقل کر دیا گیا ہے

واضح رہے اس سے قبل راولپنڈی میں بھی ایک ایسا ہی واقعہ پیش آیا جہاں بھائی نے بہن کے ساتھ زیادتی کی۔راولپنڈی کے علاقے آریا محلے میں پندرہ سالہ بہن کو مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنانے والے بھائی کو پولیس نے گرفتار کیا تھا۔پولیس کے مطابق پندرہ سالہ لڑکی کے ساتھ دو ماہ تک اس کے بھائی اور اس کا دوکاندار مالک نے مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنایا۔پولیس کے مطابق بچی کا میڈیکل بے نظیر ہسپتال سے کرا یا گیا تھا۔ دونوں ملزمان کا بھی میڈیکل کرایا گیا۔جب کہ گجرات میں بھائی نے زیادتی کی شکار بہن کو ہی مار ڈالا ، تھا۔لڑکی سے زمیندار کے بیٹے نے 5 روز قبل مبینہ زیادتی کی تھی۔ والدہ کے مطابق ملزم کی عدم گرفتاری پر بھائی منیر احمد نے بہن کو قتل کیا۔ ملزم کو نہ پکڑنے والی پولیس نے قاتل بھائی اور اسکے ساتھی عبدالرحمن کو پکڑ لیا تھا۔