صوبہ سندھ کو مناسب طریقہ سے اسکا جائز حصہ نہیں دیا جارہا ہے ،سید ناصر حسین شاہ

 
0
377

, احتساب کی مخالفت نہیں کرتے تاہم ہم انصاف اور منصفانہ سیاست چاہتے ہیں،صوبائی وزیر ورکس اینڈ سروسز

سکھر مارچ 28 (ٹی این ایس): محکمہ ورکس اینڈ سروسز کے صوبائی وزیر سید ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت کی جانب سے سندھ صوبے کو مناسب طریقہ سے اسکا جائز حصہ نہیں دیا جارہا ہے کیوں کہ مرکزی حکومت نے 120 ارب صوبے کو نہیں دیئے۔ یہ بات انھوں نے روہری ریلوے اسٹیشن پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کی۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ وفاقی بجٹ میں سندھ کے لئے ایک میگا پروجیکٹ بھی مختص نہیں کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم اور ان کے وزرا نے حقیقی معاملات کے توجہ دینے پر ایک مہم شروع کی ہے اور انہوں نے مزید کہا کہ شیخ رشید بلاول بھٹو زرداری کے خلاف اپنے سیاسی قد کو بڑھانا چاہتے ہیں۔ سید ناصر حسین شاہ نے کہا کہ کوئی بھی احتساب کی مخالفت نہیں کرتے تاہم ہم انصاف اور منصفانہ سیاست چاہتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ کاروان بھٹو کو صرف وفاقی حکومت کی غلط پالیسیوں کے خلاف شروع کیا گیا تھا اور مستقبل کے خطرات کا ایک انتباہ پیش کیا گیا ہے۔ اور انہوں نے مزید کہا کہ بلاول بھٹو زرداری ہی ملک کے موجودہ غربت سے نکالنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔