وفاقی وزیر خالد مقبول صدیقی کی معاون خصوصی عثمان ڈار سے ملاقات، نوجوانوں سے متعلق معاملات پر گفتگو

 
0
380

اسلام آباد مارچ 28 (ٹی این ایس): وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی اور ٹیلی کمیونیکیشن ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ ڈیجیٹل اوردیگر ضروری مہارتیں نوجوانوں کے روزگار حاصل کرنے کی صلاحیت کو بڑھانے کیلئے از حد ضروری ہیں۔وفاقی وزیر نے ان خیالات کا اظہار جمعرات کو وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے امور ر نوجوانان عثمان ڈار سے اپنے دفتر میں ملاقات کے دوران کیا۔وفاقی وزیر خالد مقبول صدیقی نے عثمان ڈار کا اپنے دفتر میں خیر مقدم کیا اور ملاقات میں نوجوانوں سے متعلق معاملات اور ان کومختلف مہارتوں کی تربیت دینے کے حوالے سے امور زیر غور آئے۔وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے امو ر نوجوانان عثمان ڈار نے وفاقی وزیر خالد مقبول صدیقی کو نیشنل یوتھ ڈویلپمنٹ پروگرام اور اسٹار اپ پاکستان کے آغاز کے بارے میں آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ نیشنل یوتھ ڈویلپمنٹ پروگرام جلد شروع کیا جائے گا۔